پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں نے ابھی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے بارے میں نہیں سوچا لیکن اگر موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا۔
یاد رہے کہ سابق کپتان شعیب ملک نیشنل ٹی 20 میں ان ایکشن ہوں گے اور انہوں نے بطور کپتان اپنے ریجن سیالکوٹ کی ٹیم کو جواٸن کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لئے ایک بہترین موقع ہے اور وہ اس ایونٹ سے اپنی صلاحیتیوں کو نکھار سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ سابق کپتان شعیب ملک نیشنل ٹی 20 میں ان ایکشن ہونگے
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ فلحال میری نظریں بھی اسی ٹورنامنٹ پر مرکوز ہیں اور اس کے بعد میں بنگلہ دیش پریمئیر لیگ ( بی پی ایل ) اور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس لیگ ) میں پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ابھی ایونٹ میں کافی ٹائم ہے لیکن موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا۔
یاد رہے کہ شعیب ملک کا شمار کامیاب آلراؤنڈرز میں ہوتا ہے ، انہوں نے اپنے کریئرکے 124 میچز میں 31.21 کی اوسط اور 125.64 کے اسٹریٹ سے دو ہزار 435 رنز بنالئے ہیں۔