کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نےغیرقانونی کال سینٹراورفراڈ کےالزام میں گرفتار پندرہ غیرملکیوں سمیت 34 ملزموں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، ملزموں کو نیشنل سائبرکرائم ایجنسی نےپیش کیاتھا۔
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ڈیفنس کےمختلف علاقوں سے گرفتار چونتیس ملزموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا۔تفتیش افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزموں کو دوروز قبل ڈیفنس میں چھاپہ مارکرگرفتارکیاہے۔ملزم ڈیفنس میں غیرقانونی کال سینٹرچلاتےتھے۔کال سینٹرکےذریعے لوگوں کو سرمایہ کاری کیلئےآمادہ کرتےاور ان سے بھاری رقوم بٹورتےتھے۔ملزموں کےخلاف پیکا ایکٹ اور فراڈ کےمقدمات درج ہیں۔این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسرنےبتایاکہ ملزموں میں پندرہ غیرملکی ہیں اس لئےخدشہ ہےکہ سیکیورٹی مسائل پیدا ہوسکتےہیں ۔ عدالت سے استدعاہےکہ ملزموں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیں ۔ عدالت نے ملزموں کو دو جنوری تک عدالتی ریمانڈپرجیل بھیجتے ہوئے تفتشی افسر کوآئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کی۔






















