بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ون ڈےاورٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےاسکواڈسےڈراپ کردیا گیا،بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ایشان کشن کی واپسی ہوئی ہے،سوریا کمار یادیو بھارتی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
اس کے علاوہ اسکواڈ میں ابھیشیک شرما،تلک ورما،سنجو سیمسن اورشیوم دوبے،ہاردک پانڈیا،ارشدیپ سنگھ،جسپریت بمرا اور ہرشیت رانا اسکواڈمیں شامل ہیں،اس کےعلاوہ ورون چکر ورتی،کلدیپ یادیو،اکشر پٹیل واشنگٹن سندر اور رنکو سنگھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
آئی سی سی کےشیڈول کےمطابق پاکستان کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کرےگا،7فروری کو کولمبو میں پاکستان اورنیدرلینڈزکےدرمیان پہلامیچ کھیلاجائےگا،پاکستان اوربھارت کامیچ 15فروری کو کولمبومیں ہوگا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کافائنل میچ 8 مارچ کوکھیلا جائے گا،آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہیں۔






















