پاکستان انڈر 19 ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان انڈر 19 نے بنگلادیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔
بارش کے باعث میچ کو 27،27 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جہاں اس کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں پاکستان انڈر 19 نے 122 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سمیر منہاس نے ناقابلِ شکست 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔






















