پنجاب کے علاقہ بھکر میں بےگھر شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو انوکھا خراج تحسین پیش کرتے ہوئےاپنی چھت اپنا گھر کے تحت بننے والے گھر کو " مریم نوازشریف ہاوس" کا نام دیدیا ۔
بھکر کے رہائشی عبدالروف کا اپنے گھر کا خواب وزیراعلیٰ مریم نواز کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سےحقیقت بنا تو اس نے اپنے نئے گھر کا نام "مریم نوازشریف ہاوس" رکھ دیا ، ان کا کہناہے کہ اپنے گھر کیلئے بلا سود قرض دینے والی وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ وہ جب بھی بھکر آئیں تو اس "مریم نوازشریف ہاوس" کا افتتاح خود کریں ، بھکر کے نوجوان عبدالروف چوہان کواپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت پندرہ لاکھ روپے کا قرض ملا تھا ۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اس وقت وزیراعلیٰ مریم نواز کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 25 ہزارگھر زیر تعمیر ہیں ۔



















