فیس بک پرائیویسی کیس میں صارفین کی رازداری کی خلاف ورزی پر ناروے کی عدالت نے فیس بک کے مالک پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔
ٹیکنالوجی کی معروف میٹا کمپنی کوصارفین کی رازداری کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا تاہم میٹا کمپنی کےمالک مارک زکربرگ کی جانب سے ناروے عدالت میں درخواست دائر کی گئی کہ نارڈک ممالک میںمیٹا کمپنی پر جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔ ناروے کی عدالت نے فیس بک پرائیویسی کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیس بک اور انسٹاگرام کمپنی کے مالک پر جرمانہ عائد کر دیا۔
میٹا پر 14 اگست سے یومیہ 10 لاکھ کراؤن (93 ہزار 200 ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ وہ صارفین کے ڈیٹا کو حاصل کرنے اور اسے اشتہارات میں استعمال کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے مالک نے ناروے کے ڈیٹا ریگولیٹر Datatilsynet سے اس حکم کیخلاف عارضی حکم امتناعی طلب کیا تھا جس نے تین ماہ کے لیے روزانہ جرمانہ عائد کیا تھا۔