وزیراعظم شہباز شریف نےحلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی،برآمدات بڑھانے کے لیے دو ہفتوں میں حکمتِ عملی اور تین سالہ جامع پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت حلال گوشت کی برآمدی پالیسی پرجائزہ اجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم نے برآمدی پالیسی کی منظوری دی۔اجلاس میں حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے کےلیےدوہفتوں میں حکمتِ عملی اورتین سال کی جامع منصوبہ بندی پیش کرنےکی خصوصی ہدایت دی گئی۔
وزیراعظم نےکہاکہ مسلم ممالک اورعالمی حلال گوشت مارکیٹ میں پاکستان کا برآمدی حصہ قابلِ قدر بنانا ہوگا،جس کے لیےمتعلقہ وزارتوں اورصوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
انہوں نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ پیداوار، کولڈ اسٹوریج اوردیگر عوامل بہتر بنانے کے لیےقابلِ عمل تجاویز دی جائیں،شہبازشریف نےزوردیاکہ لائیو اسٹاک میں حلال گوشت کی پیداوارعالمی معیارکےمطابق ہونی چاہیے،علاقائی سطح پر پیداواری مسابقت بڑھانے کے لیےخصوصی اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس میں وزیراعظم نےہدایت کی کہ ذبیح خانوں کی عالمی سرٹیفیکیشن اوردیگرممالک میں رجسٹریشن کےلیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے، ذبیح خانوں کو عالمی معیار کا بنانے اورحلال گوشت کےشعبےکی لاگت کم سے کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔





















