ورلڈکپ میں شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان پیدا ہو گیاہے ۔
بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد کپتان روہت شرما ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتےہیں ۔بھارتی میڈیا نے کرکٹ بورڈ کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ یہ فیصلہ مبینہ طور پر روہت شرما کی سلیکٹرز کے چئیر مین سے مشاورت کے دوران ہوا ہے ۔ روہت شرما نے بھارت کی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 2022 نومبر میں شکست کے بعد اب تک کوئی ٹی ٹوینٹی میچ نہیں کھیلا ۔
36 سالہ کھلاڑی نے اب تک 148 ٹی ٹوینٹی میچزکھیلے جن میں 140 کے سٹرائیک ریٹ سے 3853 رنز بنائے ، روہت شرما نے مبینہ طور پر ٹی ٹوینٹی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کیلئے کیا ہے تاکہ وہ انجری سے دو ررہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھر پور کردار ادا کر سکیں ۔