اورکزئی چھیری علی خیل میں 3 سال کی بچی کا اغوا کے بعد قتل کریا گیا۔ ملزمان نے بچی کے والد سے کوئلہ کان کی لیز دینے،5لاکھ تاوان کا مطالبہ تھا۔
اورکزئی کے علاقے چھیری علی خیل میں مقدس نامی بچی کواغوا کیاگیا، سنگدل ملزمان نے بچی کو چار دن تک کوئلے کے ایک کمرے میں بند رکھا اور بعد میں پتھر مار کربے دردی سے قتل کردیا، شواہد مٹانے کی غرض سے بچی کی لاش قریبی پہاڑمیں دفنا دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا مقتولہ کے والد کا کاروباری شراکت دارہی اس سنگین جرم میں ملوث ہے، ملزم نے 5 لاکھ روپے تاوان اور کوئلے کی کان اپنے نام لیزکرانے کےلیے واقعے کو کالعدم تنظیم سے جوڑنے کی منظم سازش کی اوراغواکاروں کےنام پربار بار تاوان کا تقاضا کرتا رہا۔
پولیس کے مطابق بچی کی لاش کوپہاڑ سے نکالا تو سارا معاملہ سامنے آگیا، مقتولہ کی لاش کی باقیات کو ڈی این اے کے لیے بھیجا گیا جس کا ٹیسٹ رزلٹ مقدس سے میچ کرگیا، واقعے کے بعد 19 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں 4 مشتبہ افراد نے جرم کا اعتراف کرلیا۔
پولیس نے گرفتار چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں ان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔






















