لاہور میں دھند کا راج برقرار,موٹروے کو حد نگاہ صفر ہونے پرمختلف مقامات سے بند کردیاگیا۔
لاہورسےاسلام آباد،سیالکوٹ اورکراچی جانے والے انٹرچینج ہرطرح کی ٹریفک کےلیےبند ہیں،موٹر وےپر حد نگاہ صفرہونے پر ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کردیاگیاہے،دھند کی شدت میں کمی کے بعد موٹر وے کو کھول دیاجائےگا،دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثرہے۔
حکام نے شہروں غیر ضروری سفر سے گریز اور سفر کےلیےمناسب وقت صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے، پشاور 577 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ ملک کا آلوددہ ترین شہر ہے،لاہور 225 ایئر انڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلوددہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔






















