پراپر ٹی ٹائیکون ملک ریاض نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
ملک ریاض نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ نیب 190 ملین پاؤنڈز معاملہ کی تحقیقات کر رہا ہے،سپریم کورٹ کے ریمارکس یا آبزرویشنز سےنیب تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں،
یہ بھی پڑھیں :۔بحریہ ٹاؤن کی ادائیگیوں کا کیس، مشرق بینک کا جواب سپریم کورٹ میں جمع
درخواست کے مطابق نیب سپریم کورٹ کی آبزرویشنز کا تحقیقات میں اثر لے سکتا ہے، درخواست میں ملک ریاض نے استدعا کی ہے کہ عدالت درخواست کا جائزہ لیکر مناسب حکم جاری کرے۔
خیال رہے کہ بحریہ ٹاؤن کی ادائیگیوں کے کیس میں مشرق بینک نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نےگزشتہ سماعت پر 190 ملین پاونڈکی ادائیگیوں پر سوالات اٹھائےتھے، عدالت نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے ادائیگیاں کرنے والوں سے بھی جواب طلب کیا تھا ۔