اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں کے دوران اس کے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوج کی جانب سے جاری بیان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے ایک کی شناخت 32 سالہ لیفٹیننٹ ڈور گیڈالیا بن سیمحون کے نام سے کی گئی ہے، جو 52ویں بٹالین اور 41ویں بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔
اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم بتایا گیا ہے کہ یہ فوجی جنوبی لبنان میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران مارے گئے۔





















