وزیرپٹرلیم علی پرویزملک کا کہنا ہے کہ پیٹرلیم مصنوعات پر عوام کوجلد اچھی خبر دیں گے، مذاکرات کی کامیابی کے ثمرات آج ہی منتقل کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں علی پرویزملک نے کہا کہ آج شام 4 بجے عالمی آئل مارکیٹ بند ہونے کے بعد ریلیف کا حتمی تعین کیا جائے گا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا عندیہ دے دیا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، مزید کمی کا بھی امکان ہے۔ آج پیٹرول کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا اعلان کریں گے۔



















