صدرمملکت آصف زردی نےدانش اسکولز اتھارٹی بل صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیشِ نظر نظر ثانی کےلئے واپس بھجوا دیا۔
صدرمملکت کےمطابق صوبوں میں دانش اسکولز کےلئےصوبائی حکومتوں سےپیشگی مشاورت ناگزیر ہے، صدرِمملکت نے وزیراعظم کی سفارش پرقانونِ شہادت ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔
اس کےعلاوہ کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈمیڈیکل سائنسز بل کی بھی توثیق کردی، جبکہ قومی کمیشن برائے حقوق اقلیت بل کی بھی منظوری دیدی۔






















