قومی ایئرلائنز پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیاہے ، پی آئی اے کی بولی کے لئے چاروں کنسورشیم کے فنانس اور ایچ آر ماہرین نے ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
کراچی میں چاروں کنسورشیم کے آفیشل کی سی ای اوپی آئی اے و دیگر کے ساتھ اجلاس ہوا جس دوران پی آئی اے کی بولی کے لئے چاروں کنسورشیم کے فنانس اور ایچ آر ماہرین نے ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، تمام کنسورشیم اپنی بڈ 23 دسمبر کو بولی میں پیش کرینگے، پی آئی اے کے پاس اس وقت 34 طیارے اور 90 سے زائد روٹس ہیں، پی آئی اے ملازمین کی مجموعی تعداد ساڑھے 7 ہزار،کنسورشیم کو ریکارڈ اور تفصیل فراہم کر دی گئی۔
پی آئی اےکی یومیہ ڈومیسٹک،انٹرنیشنل روٹس سےکُل آمدنی ، پائلٹس،ایئرکرافٹ انجینئرز،فضائی میزبانوں،گراؤنڈاسٹاف کی تفصیلات کنسورشیم کو فراہم کر دی گئیں۔
پی آئی اےانتظامیہ سمیت افسران اور پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی تفصیل بھی فراہم کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پی آئی اےخریداری کرنے والے کنسورشیم کے ذمے نہیں ہو گی، پی آئی اےکی نجکاری کے لیے شفاف عمل کے تحت بولی کو میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔






















