آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا باضابطہ آغاز ہو گیا، ٹرافی ٹور کی افتتاحی تقریب بھارت اور سری لنکا کو ملانے والے مشہور ایڈم برج سے کی گئی، جہاں شائقین کرکٹ نے ٹرافی کا دیدار کیا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹرافی ٹور کے سلسلے میں ٹرافی کل اومان روانہ ہوگی، جس کے بعد قطر، نیپال، بحرین اور منگولیا میں بھی ٹرافی ٹور کا انعقاد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔





















