پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ گروپ میچ میں پاکستان انڈر 19 نے یو اے ای کو 70 رنز سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے۔ احمد حسین نے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ سمیر منہاس 44 اور حمزہ ظہور 42 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
جواب میں یو اے ای کی ٹیم 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر مضبوط پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔






















