سندھ کابینہ نے عوامی آگاہی کےلیے دستاویزی فلمیں بنانے کےلیے ایک ارب روپے منظور کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں سندھ حکومت کی کارکردگی اور عوامی آگاہی کی دستاویزی فلم بنانے کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز منظوری دیدی گئی۔
اجلاس میں بسیں خریدنے کے لیے 96 کروڑ رکھے گئے ۔ بن قاسم سے پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹرطویل ڈبل ٹریک ریلوے لائن منصوبے کے لیے 6 ارب جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ملیر میں واٹرسپلائی اسکیم کےلیے 10 کروڑ مختص کردیے گئے۔ اسکواش چیمپئن شپ اورویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے بھی فنڈز منظور کیے گئے۔






















