محکمہ داخلہ پنجاب کی عیدالفطرسکیورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سےجاری مراسلےمیں کہا گیا کہ نمازِ عید کے دوران 3 ٹئیرز پرمبنی فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائےجائیں،تمام عبادت گاہوں کی کڑی نگرانی کی جائے، اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے،عبادت گاہوں کیلئے ایک مرکزی داخلی دروازہ رکھا جائے،اہم مقامات پرخصوصی پکٹس قائم کی جائیں جہاں سکیورٹی اہلکار حفاظتی کٹ میں ہوں، خواتین نمازیوں کیلئے عبادت گاہوں پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہوں گی، اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے ذریعے ضروری آپریشن مکمل کیےجائیں،واک تھروگیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں اور عبادت گاہوں میں بذریعہ میٹل ڈٹیکٹر جسمانی تلاشی لی جائے، مناسب پارکنگ ایریاز پنڈال سے محفوظ فاصلے پر مختص کیے جائیں۔
مراسلےمیں کہاگیا کہ مساجداور امام بارگاہوں کے اطراف میں موثرکومبنگ آپریشنز مکمل کیے جائیں، ہوٹلز،ریسٹورنٹس،عید بازاروں اورعوامی مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،بین المذاہب ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئےمتعلقہ راہنماؤں سے رابطےمیں رہیں،قابلِ اعتراض تقاریر اور لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر فوری کاروائی کی جائے
مراسلے میں کہا گیا کہ عبادت گاہوں کےاردگردبھکاریوں پرکڑی نظررکھی جائے،کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سخت نگرانی یقینی بنائی جائے،عبادت گاہوں کے اطراف ٹریفک کی روانی کیلئے موثرٹریفک پلان ترتیب دیا جائے،پنجاب بھر میں آتشیں اسلحے کی نمائش پرپابندی کا نفاذ کیا جائے۔
تمام شہروں اوربین الصوبائی داخلی خارجی راستوں پر حفاظتی چیک پوسٹس قائم کی جائیں،دوران عید تفریحی مقامات کی حفاظت کابھی خیال رکھا جائے،ممتاز مذہبی وسیاسی رہنماؤں کےتحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہنا ہےکہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ سےمتعلق ادارے ریسکیو 1122،سول ڈیفنس اورمحکمہ صحت ہائی الرٹ رہیں،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سےبچنےکیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کےساتھ بروقت انفارمیشن شیئرکی جائے،تمام اضلاع ضرورت کےمطابق سکیورٹی پلان تشکیل دے کر محکمہ داخلہ سےشئیرکریں،تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم کرکےمحکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے لنک کیےجائیں،کمشنر، ڈپٹی کمشنر،سی سی پی اولاہور، آرپی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سکیورٹی پلان پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔





















