امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہےکہ میرے خیال میں ایران کا نیا سپریم لیڈر زندہ نہیں،ہم نہیں جانتے کہ اصل میں ایران کی قیادت کون کرتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ نے اپنےبیان میں کہا کچھ لوگ کہتےہیں نئے ایرانی سپریم لیڈرچل بسے، کچھ کہتے ہیں وہ صحت مند ہیں،صدر ٹرمپ ایران میں ایسے رہنما موجود ہیں جو مذاکرات کرنا چاہتے ہیں،کچھ کہہ نہیں سکتا پر جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔
دوسری جانب یورپی یونین نے بھی خلیج فارس میں جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا،ایران جنگ کی حکمت عملی پر وضاحت کا مطالبہ کردیا۔
اسرائیل کے ایران پر حملے جاری،تہران پرشدید بمباری کردی،ایران کابھی جوابی وار،اسرائیل پر ڈرونز حملے مشرق وسطیٰ میں بھی امریکی تنصیبات ایران کےنشانے پر،متحدہ عرب امارات،سعودی عرب اور کویت پرڈرون حملے کردئیے۔
اسرائیلی حکام کاکہنا ہےکہ تہران میں ایرانی رجیم کے انفرا اسٹرکچرپربڑےپیمانےپرحملے شروع کردئیے ہیں۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں زور دار دھماکے سنے گئے، 2 بارودی ڈرونز نےبغدادمیں امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنایا۔






















