میئر لندن کی برطانوی وزیراعظم کےجنگ میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہاجنگ لمبی ہوئی تو ہم سب کیلئے مشکلات بڑھیں گی۔
میئرصادق خان نے لندن کےمشہورسیاحتی مقام ٹریفالگر اسکوائر پر اوپن افطارمیں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئےکہناتھاکہ ایران میں جوکچھ ہورہا ہے اس کا اثرلندن میں ہورہا ہےسمجھ نہیں آیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ کہاں ہے ایران پرحملوں میں شامل نہ ہونے کےبرطانوی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتےہیں۔
انکا مزیدکہناتھاکہ دنیا بھرمیں مسلمانوں کےخلاف نفرت میں اضافہ تشویشناک ہے اور برطانوی حکومت اسلاموفوبیا کے خلاف قانون سازی کر رہی ہے۔
بڑے افطارپروگرام میں 3ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور میئر لندن صادق خان نے شرکا کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔






















