ایف بی آر نےاسلام آباد میں پراپرٹی کے نئےویلیوایشن ریٹس واپس لےلیے،نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔
ترجمان ایف بی آر کےمطابق تجارتی تنظیموں کےشدید تحفظات سامنے آنےپرنوٹیفکیشن واپس لیاگیا،ایف بی آر نے 8 دسمبر 2025 کو نئی ویلیو ایشن ٹیبل جاری کی تھی جس کےتحت بعض علاقوں میں ڈیڑھ سو سے دوسو فیصد جبکہ مجموعی طور پر سترہ سو فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا۔
تاجروں کامؤقف تھاکہ نئے ریٹس سےپراپرٹی کی خرید و فروخت مہنگی ہوجائےگی،ایف بی آر کےمطابق نئی ویلیو ایشن ٹیبل 31 جنوری 2026 تک یادرست شدہ نئی ٹیبل جاری ہونےتک معطل رہےگی،جبکہ اس دوران پرانی ویلیوایشن ٹیبل ہی نافذ العمل رہے گی۔






















