قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نے فیض حمید کے احتساب کو خوش آئند قرار دیدیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا فیض حمید کا احتساب ہونا خوش آئند ہے،پاک فوج نے احتساب کاعمل اپنےاندرسےشروع کیا، جس نےبھی پاکستان کونقصان پہنچایا اس کااحتساب ہونا چاہیے۔
انہوں نےمزیدکہا ورلڈکپ سر پر ہے، ٹیم میں زیادہ تجربے کرنے کی ضرورت نہیں،ورلڈ کپ کے لئے کمبینیشن مل گیا ہوگا، کپتان کو ایک ٹیم بنا کر دیں، تاکہ اسے بھی پتہ ہو کہ میں کپتان ہوں،پی ایس ایل روڈ شو ہونا چاہئے، پی ایس ایل بڑا برانڈ ہے، پی ایس ایل فرنچائز کو بھی چاہیے ایسے پروگرام کریں۔





















