پی ایس ایل ٹیموں نے پلئیرز مینجمنٹ میٹنگ کی درخواست کردی۔
فرنچائزز کاکہنا ہےکہ آپ سےدرخواست ہے کہ ٹیموں کےساتھ پلئیرزمینجمنٹ کی میٹنگ کرلیں،پی ایس ایل 11 کی ڈرافٹنگ کرنی ہے,یا آکشن اس پر بھی میٹنگ کرلیں، بڑے کھلاڑیوں کو لانے سے جتنا فائدہ ہمیں اتنا پی ایس ایل کو ہورہا ہے۔
فرنچائزز نےدرخواست کی ہے کہ پی سی بی بھی بڑے کھلاڑیوں کو لانےمیں پیسوں کا حصہ ڈالے،44 میچز ہونےہیں یا 60 دونوں صورتحال پراخراجات نکال کر بتائیں۔
پی ایس ایل مینجمنٹ اورفرنچائزز کےدو اجلاس تاخیر کا شکار ہیں،پی ایس ایل روڈ شو کی وجہ سے میٹنگ تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔




















