حماس رہنما پر اسرائیلی حملہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر صدر ٹرمپ نے تحقیقات کا عندیہ دے دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئے امریکی صدر نےکہا اس معاملےکی چھان بین کر رہےہیں، چند دن پہلے اسرائیلی ڈرون حملے میں القسام بریگیڈ کے نائب سربراہ شہید ہوئے تھے۔
اُدھر غزہ میں شدیدی بارشوں کےباعث زندگی دشوارہوچکی ہے،حماس نےثالث ممالک سےاپیل کی ہے کہ اسرائیل کو تعمیراتی سامان کی انٹری پرعائد پابندی اٹھانےپرمجبورکیا جائے تاکہ غزہ کے مکینوں کو یقینی تباہی سے بچایا جاسکے۔





















