سانحہ اےپی ایس کوگیارہ سال ہونےپروفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے خصوصی پیغام میں ننھے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہا وہ دلخراش واقعہ ابھی تک قوم کو سوگوارکرنے کا باعث ہے،ننھے شہدا قوم کے ہیرو ہیں ان معصوموں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں عبدالعلیم خان کا مزیدکہنا تھا سانحہ اے پی ایس ایک تلخ یاد بن کر آج بھی لوگوں کےدلوں میں زندہ ہے،قربانیوں کی اس عظیم داستان کو ہمیشہ سنہرےحروف میں لکھا جائےگا،بہادر پاکستانی قوم نےاپنےمستقبل کو ارض مقدس پرنچھاورکیا، اسکول میں طالب علموں پر اندھادھند فائرنگ سفاکیت کی انتہا تھی۔
وفاقی وزیرمواصلات نےکہا پاک افواج دہائیوں سے دہشت گردی کیخلاف حالت جنگ میں ہے،شہدا کے مزارات شجاعت و وفاداری کی یادگاریں بن چکے،اس دن پاکستان مستقبل کے کئی ڈاکٹرز، انجینئرز اور اساتذہ سے محروم ہو گیا۔
اس بزدلانہ حملے نےکئی والدین کی زندگیوں کو تاریک کر دیا،اللہ کے حضور دعا ہے کہ قوم دوبارہ کبھی ایسےسانحے سے دو چار نہ ہو،اللہ تعالیٰ شہدا کےدرجات بلند کرے اور والدین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔






















