امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سڈنی کے ساحل پر ہونیوالا حملہ خوفناک قرار دے دیا۔
وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا،کہا سڈنی میں ہونیوالا حملہ خوفناک تھا،یہ حملہ یہود مخالف تھا۔
انہوں نےبہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرنیوالے شہری کی تعریف کرتے ہوئے کہا بہادر شخص نے اندر جا کر شوٹرکو پکڑا اور بہت سی جانیں بچائیں،آسٹریلیا اور وہاں کے وزیرِاعظم سمیت ان تمام لوگوں کے لیے جنہیں ہم اچھی طرح جانتے ہیں اور جن کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا شام میں امریکی فوجیوں پرحملہ داعش نےکیا،شامی حکومت نے نہیں،فوجیوں پر حملہ کرنے والوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں آسٹریلیا میں بھی ایک نہایت خوفناک حملہ ہوا
حملے میں 11 افراد ہلاک اور انتیس شدید زخمی ہوئے
اور یہ واضح طور پر ایک یہود دشمن حملہ تھا
میں تمام متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں
میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں شام میں بھی ہم پر حملہ ہوا
جہاں 3محبِ وطن افراد کو برے لوگوں نے ہلاک کیا
یہ شامی حکومت نہیں تھی بلکہ داعش تھی
یہ ایک انتہائی افسوسناک صورتحال ہے
امریکا کی جانب سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کرتا ہوں






















