امریکی مسافر بردار طیارے کی شمالی ورجینیا میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ورجینیا سے روانگی کے بعد طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا،جس کے بعد طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر واشنگٹن کے ڈالیس ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔
لینڈنگ کےدوران رن وے کےقریب آگ بھڑک اٹھی،تاہم طیارے کو نقصان نہیں پہنچا،طیارے میں 275 مسافر اور عملے کے پندرہ ارکان سوار تھے جو محفوظ رہے,بروقت ہنگامی لینڈنگ نے طیارے کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔






















