اسرائیل کی جانب سے غزہ سیزفائر کی ایک اور سنگین خلاف ورزی،صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں گاڑی پر ڈرون حملہ کردیا۔
نیتن یاہو کےدفتر سےجاری بیان کےمطابق حملے میں القسام بریگیڈ کےنائب سربراہ،رائد سعدکونشانہ بنایاگیا، ڈرون حملےمیں پانچ فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہوگئے، حماس نے ابھی تک رائد سعد کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔
اُدھر لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نےغیر مسلح ہونے سے انکار کردیا،تقریب سے خطاب میں کہا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنےکا مطالبہ امریکا اور اسرائیل کا ہے۔ جو لبنان کے مفاد میں نہیں ہے۔






















