رواں ہفتہ اسٹاک مارکیٹ کیلئےیادگاربن گیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کردی،مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرکے تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔
آئی ایم ایف سےقسط کاملنا،گردشی قرضہ ختم کرنےکیلئے سرکلرڈیٹ پلان کے تحت ادائیگیوں کا شروع ہونا، ریکوڈک میں سوا ارب ڈالر کی امریکی سرمایہ کاری کا منظور ہونا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر یہ تینوں بڑی خبریں پورے ہفتے اثرانداز رہیں،جس سے مارکیٹ نے دس ہفتے بعد بلند ترین سطح کا ریکارڈ توڑ دیا، اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 170000 پوائنٹس سنگِ میل عبور کرگئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس میں ہفتہ وار 1.7 فیصد اور 2780 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،جو پانچ کاروباری سیشن میں 167085 پوائنٹس سے بڑھ کر 169864 پوائنٹس پر بند ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 170697 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی جبکہ ترین سطح 167386 پوائنٹس رہی۔۔
اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے 5 ارب 27 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے،جن کی مالیت 248 ارب روپے ریکارڈ کی گئی،مارکیٹ کیپیٹلائزیشن ہفتہ وار 282 ارب روپے بڑھ کر19 ہزار 321 ارب روپے ہوگئی۔






















