عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے بڑے اضافے کے بعد سونا اور چاندی پھر سستے ہوگئے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں 2000 روپےکم ہوکر 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 452262 روپے پرآگئے،10گرام سونےکی قیمت 1715 روپےکی کمی سے 387741 روپے ہوگئی۔
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 220 روپے کم ہوکر 6464 روپے پرآگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں20ڈالرسستاہوکر فی اونس سونا 4299ڈالرپرآگیا۔



















