وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہےکہ سرکاری افسروں کے اثاثے پبلک کرنا آئی ایم ایف کی کوئی اضافی شرط نہیں،عملی اقدام ہے،المیہ ہے معاشی پالیسیوں میں روز تبدیلی ہوتی ہے۔
لاہورمیں آل پاکستان چیمبرزکانفرنس سےخطاب میں کہاہرطرف بات ہورہی ہےآئی ایم ایف نےمزید پابندیاں لگائیں،آئی ایم ایف سےاسٹرکچرل ریفارمز پربات ہوگی،جنوری تک این ایف سی پرکمیٹی کو بلا کر آگے بڑھیں گے۔
انہوں نےمزیدکہا تنخواہ دارطبقےپرٹیکسوں کا اضافی بوجھ ہے،معیشت چلےگی توملک چلےگا،ہمیں نیو اکانومی کی طرف جانا ہے،دعا ہےپی آئی اے کےمعاملات اچھے انداز میں نمٹ جائیں،اگلےسال کا بجٹ پالیسی سازبنائے گا۔



















