حکومت نے گیس کے شعبے میں گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے 1700 ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا پلان تیار کرلیا۔
گیس کے شعبےمیں بڑھتے ہوئےگردشی قرضے کےخاتمے کے لیے حکومت نے بڑی تیاری کرلی ،حکومت نے 3180 ارب روپے کےگردشی قرض میں سے 1700 ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا پلان تیارکرلیا، 1400 ارب نان ریکوری، لائن لاسز،ٹیرف ڈیفرنشل، 3 سوارب ٹیکس اور سودشامل ہیں،پیٹرولیم ٹاسک فورس نے پیٹرولیم مصنوعات پرپیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی مزیدپانچ روپے بڑھانے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کےمطابق 5 روپے اضافی پی ڈی ایل عائد کرنے سےساڑھے 5 سو ارب روپے ریکوری کا پلان تیارکرلیا گیا ہے،ڈیویڈنڈ اور اضافی ٹیرف لگا کرتقریبا 7 سو ارب روپے گردشی قرض کیلئے ایڈجسٹ کیے جائیں گے،
ایل این جی کارگوز میں کمی لا کر 5 سو ارب روپے کے لگ بھگ بچت کی جائے گی،
گیس کمپنیوں سےحاصل ہونے والےڈیویڈنڈ کو واپس لےکرگردشی قرض کی ادائیگی میں استعمال کیا جائے گا،گیس سیکٹر کا گردشی قرض آئندہ 6 برسوں کے دوران ختم کرنے کا پلان ہے،گردشی قرضہ ختم کرنے کے پلان کی وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ سے منظوری لی جائے گی۔
اکتیس سو اسی ارب روپے کے گردشی قرض میں سےسترہ سو ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا



















