پنجاب کے ضلع اٹک میں ڈینگی کے مریضوں میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ تاحال 20 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر ڈینگی کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے 600 مشتبہ افراد کے نمونے لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
اٹک بھر میں 20مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعدگلی محلوں میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے سپرے شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو ڈینگی کے تدارک میں غفلت کا باعث بنے جس سے بیماری کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس حوالے سے اٹک میں 6 افراد کے خلاف مقدمہ کر لیا گیا ہے
انتظامیہ کی جانب سےلوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانےکی ہدایات جا ری کر دی گئی ہیں۔جس سے امیدظاہر کی جا رہی ہے کہ جلداس بگڑتی صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔