آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر نےمعروف گلوکار اسرار کی آواز میں ’’پاک سرزمینیوں‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا،جاری کردہ نغمہ، تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے۔
نغمہ میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح فوج کی دفاع وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے، نغمہ میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم ہے،نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔
نغمہ کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا،آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندانہ کردار کو نغمہ میں خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا۔
نغمہ میں ملک کی بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو سراہا گیا،نغمہ میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،آئی ایس پی آر کا جاری کردہ نیا ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔



















