تھائی لینڈ نے امریکی صدر کے بیان کےبرعکس جنگ بندی سے انکارکردیا۔
تھائی لینڈ کےوزیراعظم کا کہنا ہےکہ اپنے اطمینان تک فوجی کارروائی جاری رکھیں گے،بارودی سرنگ کے دھماکےمیں فوجیوں کی ہلاکت روڈ سائڈ حادثہ نہیں ۔
دوسری جانب کمبوڈیا کےوزیراعظم کا کہناہےکہ انھوں نےامریکی اورملائیشین صدر بات کی ہے،مسئلے کے پرامن حل کے موقف پر قائم ہیں۔
واضح رہےکہ جولائی میں یہ سرحدی تنازع جنگ میں تبدیل ہوگیا تھا،جس میں کم از کم 48 افراد ہلاک اور تین لاکھ افراد کو عارضی طور پر نقل مکانی پر مجبور ہوئے،اس دوران دونوں ملکوں نے راکٹ اور بھاری توپ خانوں کا کھلے عام استعمال کیا تھا۔






















