صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 14 ارب کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ۔
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 14 ارب روپے کے فنڈز مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے منظور کیے گئے ، سیالکوٹ میں ٹیچنگ اسپتال کے قیام کیلئے 10 ارب 70 کروڑ روپے ، کوٹلی ستیاں میں چیئر لفٹ سسٹم اور متعلقہ انفراسٹرکچر کے قیام کیلئے 3 ارب 15 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔ بتیس ارب مالیت کا لاہور واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجنے کی بھی منظوری دی گئی ۔
سیکرٹری پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعودانور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔



















