خیبرپختونخوا ضلع کوہاٹ میں واقع واقع نشپا بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے۔
تیل و گیس کے ذخائر او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ ناشپا بلاک کے پی کے میں دریافت کئے، او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکس چینج کو خط کر آگاہ کردیا۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے یومیہ 2,280 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ بارگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 56 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس ملے گی۔ دریافت ملکی توانائی سپلائی و ڈیمانڈ کے فرق کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
ناشپا بلاک کنگریالی فارمیشن سے پہلی مرتبہ تیل و گیس دریافت ہوا ہے، دریافت میں او جی ڈی سی ایل 65 فیصد حصے کے ساتھ آپریٹر ہے۔ دریافت میں پی پی ایل کا حصہ 30 فیصد اور پی ایچ ایل کا 5 فیصد ہے۔



















