لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست داخل دفتر کردی ہے
لاہورہائیکورٹ میں پاکستان میں کم ازکم تنخواہ1ہزارڈالر کےمساوی کرنےکی آئینی درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے فائل داخل دفتر کردی۔
چیف جسٹس نےریماکس دئیےرجسٹرارآفس نےآپکی درخواست پراعتراض لگایا،آپ کی درخواست ہائیکورٹ میں قابلِ سماعت نہیں،درخواست میں کچھ چیزوں کوآپ یہاں چیلنج نہیں کرسکتے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان برطانوی کالونی رہااوروہی قوانین یہاں پرلاگوہیں،پاکستان میں بھی برطانوی اور امریکی لیبرقوانین ہونےچاہئے، امریکہ اور برطانیہ میں کم ازکم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے،استدعا ہےکہ عدالت پاکستان میں کم ازکم تنخواہ1ہزارڈالرمقررکرنےکاحکم دے۔






















