معروف قوال شیرمیاں داد کے گھر میں چوری کی واردات،مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کےمطابق لاہور کے علاقےچوہنگ میں قوال شیرمیاں دادکے گھر میں ملازمہ چوری کی واردات کر ڈالی،گھریلوملازمہ نے 6 تولا زیورات چوری کیے،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئےگئی ہوئی تھی،ملازمہ کے گھر کےصحن میں دبائےگئےزیورات برآمد کرلیے گئے ہیں۔






















