یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹوکر ندیم نانی والا کل رات گئے برطانیہ سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نےکیس کی سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہا کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 روز کی ضمانت دیدیں،جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے کہا دس دن کی راہداری ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیں۔
بعدازاں عدالت نےیوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
رجب بٹ اوردیگر ملزمان کے خلاف گیمنگ ایپ،سائبر کرائم اوردیگر نوعیت کےمقدمات درج ہیں،ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ان مقدمات کو ستمبر میں درج کیا تھا۔
برطانوی ویزا مسترد
برطانوی ہوم آفس کے مطابق ویزا منسوخی کی وجہ نامکمل اور مشکوک دستاویزات ہیں، جب کہ رجب بٹ پر درخواست کے وقت اہم تفصیلات چھپانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رجب بٹ سمیت متعدد یوٹیوبرز کے خلاف مزید مقدمات کھل گئے ہیں، جن کی تحقیقات برطانوی حکام کی جانب سے جاری ہیں۔
برطانوی ہوم آفس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فراہم کردہ دستاویزات میں تضادات پائے گئے، جس کے باعث رجب بٹ کا ویزا فوری طور پر منسوخ کیا گیا۔





















