اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرون ملک موجود یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس راجہ انعام امین نے کل اسلام آباد ایئرپورٹ پر انہیں گرفتار نہ کرنے اور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ دونوں ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم سمیت دیگر متعدد مقدمات درج ہیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔




















