صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم عمر اور بغیرلائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
لاہور میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں 9 روز کے دوران تین ہزار 345 مقدمات درج کرکے گاڑیاں تھانوں میں بندکردی گئی ہیں۔
کریک ڈاؤن کے دوران بغیر لائسنس 4 دن کے دوران ایک ہزار 670 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
سی ٹی او مستنصر فیروز نے بتایا کہ شہر کے پوش علاقوں میں 190 مقامات پر ناکہ بندی کی گئی ہے ، شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے بتایا کہ کم عمر بچوں کے ساتھ انہیں گاڑی اور موٹرسائیکل دینے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ والدین 18 سال سے کم عمربچوں کو ہرگز گاڑی یا موٹر سائیکل نہ دیں، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں۔