عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جویلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 1629 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے پر آگیا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 19 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 195 ڈالر کا ہوگیا۔






















