اب پنجاب میں کوئی بھی کینسر یا دل کا مریض اپنی جمع پونجی،گھر یا زیور نہیں بیچےگا ۔ حکومتِ پنجاب نے کینسر اور دل کے مریضوں کے ناقابلِ برداشت اخراجات کا بوجھ اپنے سر لے لیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت میں پنجاب میں وزیراعلیٰ اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب میں کینسر اور دل کے عاضہ میں مبتلا افراد کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی ۔ کینسر اور کارڈیک سرجری کے لئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مہنگےعلاج کے خوف سے بے فکر امراضِ قلب میں مبتلا ہر مریض سی ایم اسپیشل اینیشیٹو کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ تک کے علاج کی سہولت حاصل کرے گا ۔ پنجاب میں پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریض نئے سی ایم اسپیشل اینیشیٹو کارڈ سے مہنگےعلاج کے اخراجات سے بے فکر ہو جائیں گے ۔
بریفنگ دی گئی کہ چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کارڈ کے ذریعے مفت سرجری کی جائے گی ۔ مریم نواز نے فالج کے بروقت علاج کے لئے پروگرام پلان طلب کر لیا ۔ 17 جنوری تک نواز شریف انسٹیٹیوٹ کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے اوپی ڈی بلاک کو فعال کیا جائے گا ۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا اکتیس جنوری تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ۔




















