نومبر میں اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے ۔ ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادپر 6.7 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیاد پر 9.4 فیصداضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق نومبر میں سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 75 کروڑ ڈالرکازرمبادلہ وطن بھیجا ۔ سعودی عرب سےترسیلات زرمیں ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد یو اےای سے 4 فیصد اور عمان سے 22 فیصد کمی آئی۔
متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں نے نومبر میں 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 48 کروڑ ڈالر اور امریکہ سے 28 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں ترسیلات زرکاحجم 16 ارب 14 کروڑ ڈالرجبکہ ترسیلات زرمیں سالانہ بنیاد پر 9.3 فیصد اضافہ ہوا۔
ماہرین کے مطابق نومبر میں ترسیلات زر میں کمی خلیجی ممالک سے کم ڈالرز آنے کی وجہ سے جبکہ سالانہ بنیاد پرترسیلات زرمیں اضافہ مستحکم ایکسچینج ریٹ کے باعث ہوا۔






















