موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر21.55 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 268 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر79.25 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبرمیں موبائل فونز کی درآمدات پر6.19 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوستمبرمیں 7.04 ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 8.043ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر90.88ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات کاحجم 505.88 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے