آئی سی سی ورلڈکپ 2025 سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مشکلات میں گھر گئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کو میگا ایونٹ کے لیے نئے براڈ کاسٹر کی تلاش شروع کرنا پڑ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی اسپورٹس براڈکاسٹر جیو اسٹار کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 2024 کے متعدد ایونٹس، خاص طور پر ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والے مالی نقصان کے باعث آئی سی سی اور براڈکاسٹر کے درمیان معاملات کشیدہ ہو گئے ہیں۔





















