انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان جیفری بائیکاٹ اپنی ٹیم پر برس پڑے،کہا انگلینڈ کرکٹ ٹیم غیرزمہ دار اور بےکار ہے۔
سابق کپتان جیفری بائیکاٹ نے کہابین اسٹوکس اوربرینڈن میکلم سمجھتے ہیں کہ صرف انہیں ماڈرن ٹیسٹ کرکٹ کا علم ہے،ہمیں اب انہیں سننا بندکردینا چاہیے،برسبین میں ایک ڈروانا شوپیش کیاگیا،غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ اور شارٹ بولنگ کی گئی۔
جیفری بائیکاٹ نےکہا آسٹریلوی ٹیم کو ہرایا جانا چاہیے تھا،ایشیزکرکٹ کےبعد اب انگلینڈ کو معجزے کی ضرورت ہے،اس بیٹنگ اورباولنگ کے ساتھ انگلینڈ کرکٹ ٹیم جیت نہیں سکتی،وہ اس ایشیز سیریز کی چار برس سے پلاننگ کر رہے تھے لیکن اب وہ کر کیا رہے ہیں۔
مزیدکہا انگلینڈ کرکٹ ٹیم کاکوئی رکن اپنےکیمپ کےعلاوہ کسی کی سننے کے لیےتیارنہیں ہے،ٹیسٹ کرکٹ تبدیل ہوگئی ہیں اوروہ سمجھتے ہیں کہ صرف انہیں ہی مادڑن ڈےٹیسٹ کرکٹ کا علم ہے،انگلینڈ کرکٹ کا ہراسپورٹر یہ جاننا چاہتا ہےکہ ہیری بروک کے دماغ میں کیا چل رہا ہے،ہیری بروک آسٹریلیا کی پچز پر اپنے پیروں کو حرکت میں ہی نہیں لا رہا،انگلینڈ کرکٹ ٹیم ایشیز سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میچز ہا ر چکی ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ایشیز سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میچز ہار چکی ہے۔





















