وفاقی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی "اسموگ" کے باعث،سانس، دل اور آنکھوں کے امراض بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر ڈی ایچ او نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے
ضلعی محکمہ صحت کی جاری ایڈوائزری میں ،بچوں، بزرگوں اور دائمی مریضوں کو خصوصی احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کوغیر ضروری بیرونی سرگرمیاں محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ایڈوائزری میں سموگ کے دوران کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے، دھوئیں سے بچاؤ اور ماسک کے استعمال اور پر زور دیا گیا ہے۔ شہریوں کو کہا گیا کہ آنکھوں میں جلن کی صورت میں صاف پانی سے دھوئیں ،سانس میں دشواری یا شدید علامات پر فوری طبی امداد حاصل کریں۔ اسموگ کے اوقات میں ٹریفک اور گاڑیوں کے استعمال میں کمی کی اپیل بھی کی گئی ہے۔





















